جڑواں شہروں میں موسلادھاربارش،نشیبی علاقےزیرآب آگئے

Sep 16, 2023 | 06:08 AM

ایک نیوز:جڑواں شہروں میں موسلادھاربارش سےنشیبی علاقےزیرآب آگئے،گرمی کازورٹوٹ گیا،رین ایمرجنسی نافذکردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق راولپنڈی اورجڑواں شہروں میں موسلادھاربارش سےنشیبی علاقےزیرآب آگئے،نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح بلندہونےلگی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق جڑواں شہروں میں66ملی میٹرسےزائدبارش ریکارڈکی گئی،سب سےزیادہ چکلالہ میں 66ملی میٹر،دوسرےنمبرپرپی ایم ڈی میں46،شمس آباد39،سیدپورمیں33،بوکڑہ میں28جبکہ گولڑہ میں14ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان واساکےمطابق محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی پرواساہائی الرٹ ہےاوررین ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے،نشیبی علاقوں سےپانی نکالنےکےآپریشن کی ایم ڈی واساخودنگرانی کررہےہیں۔
ایم ڈی واساکےمطابق ہیوی مشینری واسٹاف نشیبی علاقوں میں تعینات ہیں،نالہ لئی میں پانی کابہاؤکٹاریاں کےمقام پر8فٹ،گوالمنڈی پل پر5فٹ ہے، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سےنمٹنےکیلئےتیارہیں۔

مزیدخبریں