جنوبی افریقہ نےچوتھےون ڈےمیں آسٹریلیاکوشکست دیدی

جنوبی افریقہ نےچوتھےون ڈےمیں آسٹریلیاکوشکست دیدی
کیپشن: South Africa beat Australia in the fourth ODI

ایک نیوز:جنوبی افریقہ نےچوتھےون ڈےمیں آسٹریلیاکو164رنزسےشکست دےکرسیریزبرابرکرلی۔
تفصیلات کےمطابق سنچورین میں جنوبی افریقہ نےآسٹریلیا کو چوتھے ون ڈے میں164 رنز سے شکست دیدی۔جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کوشکست دیکر5 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابرکردی ۔
ذرائع کےمطابق جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر416 رنز بنائے ،جواب میں آسٹریلوی ٹیم35.4اوورز میں252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،جنوبی افریقہ کےباؤلرلنگی نگیدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں،ربادا نے3،جیسن اور ماہراج نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
ذرائع کےمطابق کلاسن نے83 گیندوں پر 13چھکوں ،13 چوکوں کی مدد سے174 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی،ڈیوڈ ملر نے45گیندوں پر5چھکوں،4چوکوں کی مدد سے 82رنز بنائے،دونوں کھلاڑیوں نے 92گیندوں پر 222 رنز کی شراکت کا عالمی ریکارڈ قائم کیا،آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس کیری 99 اور ٹیم ڈیوڈ 39رنز بنا کر نمایاں رہے۔