ڈرائیونگ لائسنس کےحصول کیلئےشہری نےہمشکل سےمددلےلی

Sep 16, 2023 | 03:15 AM

ایک نیوز: بیلجیئم میں تارک وطن کے طور پر رہنے والے غانا کے شہری سرج اپنے ڈرائیونگ ٹیسٹ کی مسلسل ناکامی سے اتنا مایوس ہوگئے کہ انہوں نے اپنےہمشکل کوٹیسٹ دینےبھیج دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیئم کے گرامونٹ میں رہنے والے تارک وطن سرج ایک سال سے زیادہ عرصے سے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کا امتحان پاس کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے تھے،بلاخرانہوں نےاپنےہمشکل کوتلاش کرکےاس کام کی باقائدرقم اداکی۔
سرج نے اپنے آبائی ملک میں لائسنس حاصل کر لیا تھا لیکن وہ اسے بیلجیئم میں گاڑی چلانے کیلئے استعمال نہیں کر سکتے تھے اور ڈرائیونگ ٹیسٹ سرج کیلئےبڑامشکل کام بنا ہوا تھا۔ سرج نے12 بار ٹیسٹ میں ناکامی کےباوجود ہار نہیں مانی تھی ۔کیونکہ ڈرائیونگ لائسنس ہونے سے بیلجیم میں ان کیلئے بہت سارے منافع بخش مواقع دستیاب ہوسکتے تھے۔
آخر میں سرج نے فیصلہ کیا کہ دھوکہ دہی ہی اس کی بہترین حل ہے اور اس لیے انہوں نے اپنی طرف سے ٹیسٹ دینے کیلئے اپنے سے ملتے جلتے کسی شخص کی تلاش شروع کی۔ کچھ ہی عرصے بعد سرج کی ملاقات کانگو کے تارکین وطن ساتھی جولین سے ہوئی جو نہ صرف کسی حد تک ہم شکل نظر آتے تھے بلکہ سب سے اہم بات جولین نے اپنا بیلجیئم ڈرائیونگ لائسنس پہلے ہی حاصل کیا ہوا تھا تو ٹیسٹ دینا جولین کیلئے آسان تھا۔
دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بیلجیئم کے علاقے والونیا میں مونس میں امتحان دینا بہتر ہوگا کیونکہ فرانسیسی بولنے والے علاقے کے امتحان دہندگان کو ذرا نرمی برتنے کیلئے جانا جاتا ہے۔

مزیدخبریں