پشاور:سی ٹی ڈی کی کارروائی، علما کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3دہشتگردہلاک

پشاور:سی ٹی ڈی کی کارروائی، علما کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3دہشتگردہلاک
کیپشن: Peshawar: CTD operation, 3 terrorists involved in the target killing of Ulama were killed

ایک نیوز:پشاورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں علماکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین دہشتگردمارےگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد وں کاگروپ فقیر آباد بابا زیارت کے قریب چھاپہ مار کارروائی میں ماراگیا،مارےگئےتینوں دہشت گرد وں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہےاورعلما کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی10 بڑی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ، دستی بم اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، دہشت گرد کسی بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔