حافظ آباد:دیرینہ دشمنی پرفائرنگ 1شخص جاں بحق دوسرازخمی

حافظ آباد:دیرینہ دشمنی پرفائرنگ 1شخص جاں بحق دوسرازخمی
کیپشن: Hafizabad: 1 person killed, 2 others injured in firing on long-standing rivalry

ایک نیوز:حافظ آبادمیں دیرینہ دشمنی پرفائرنگ کےنتیجےمیں ایک شخص موقع پرہی جاں بحق اور دوسرازخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق حافظ آبادمیں پرانی دشمنی کاشاخسانہ ایک شخص قتل جبکہ ساتھی زخمی ہوگیا،مقتول پرپہلےبھی کئی بارقاتلانہ حملےہوئےہیں۔
پولیس کےمطابق مقتول اپنےڈیرےہنجرانوالہ سےباہرنکل رہاتھاکہ ملزمان نےفائرنگ کردی،حملےکےنتیجےمیں مقتول موقع پرجاں بحق ہوگیااورایک ساتھی زخمی ہوگیا،مقتول کی شناخت نصرہنجراکےنام سےہوئی ہے،واردات کےبعدملزمان فائرنگ کرتےہوئےفرارہوگئے۔
پولیس کےمطابق نصردس سال بعدجیل سےرہاہوتھا،مقتول پرپہلےبھی کئی بارقاتلانہ حملہ ہوچکاہے،قاتلانہ حملوں کی وجہ سےمقتول اپنےآبائی گاؤں کی بجائےاپنی بہن کےگھرہنجرانوالہ میں رہتاتھا۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی او رلاش کوتحویل میں لےکرپوسٹ مارٹم کیلئےڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیاگیا۔