ایک نیوز :نگران وزیر توانائی محمد علی کاکہنا ہے کہ 3700روپے میں گیس درآمد کر کے 1100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو میں نہیں دے سکتے، گیس کی قیمتوں میں اضافے پر کام جاری ہے جو یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔
نگران وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد علی کا کہنا تھاکہ برسوں سے بجلی چوری ہورہی تھی مگر کوئی نہیں روک رہا تھا جو چیزیں ٹھیک کر رہے ہیں وہ ایک ماہ کی نہیں کئی برسوں کی غلطیاں ہیں۔ ڈالر کنٹرول کا فائدہ آئندہ 15 دنوں میں ہوگا ۔
وزیرتوانائی کاکہنا تھاکہ 3700 روپے میں گیس درآمد کر کے 1100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو میں نہیں دے سکتے، بجلی اور گیس کا گردشی قرض 5400 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ا گیس کی قیمتوں میں اضافے پر کام جاری ہے جو یکم جولائی سے لاگو ہوں گی، غریب آدمی پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالیں گے۔