ایک نیوز نیوز: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج متوقع ہے، وزیر اعظم آفس نے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ ہونے پر پمپس نے خریداری روک لی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوگرا سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی کوئی تجویز نہیں ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بجائے معمولی اضافےکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ازبکستان میں ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہیں ہوسکتا تھا، وزیراعظم کی واپسی پر اعلان متوقع ہے۔