ایک نیوز نیوز: امریکا نے یوکرین کیلئے 600 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کے نئے پیکج کا اعلان کیا ہے۔
پینٹاگون کے مطابق امریکا یوکرین کی جنگی میدان میں تمام ضروریات پورا کرنے کیلئے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
پینٹاگون کے مطابق یوکرین کیلئے امریکی پیکج میں ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز، نائٹ ویژن چشمے، مائن کلیئرنگ کا سامان، آرٹلری راؤنڈز، پریزیشن گائیڈڈ آرٹلری راؤنڈز شامل ہیں۔
امریکی پیکج کی رقم فوجی تعلیم اور تربیت کیلئے بھی استعمال کی جائے گی۔
روسی حملے کے بعد سے امریکا یوکرین کو تقریباً 15.1 ارب ڈالر سیکیورٹی امداد بھیج چکا ہے۔