ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی وفد کے ہمراہ سمر قند، ازبکستان میں امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کے ساتھ دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کیلئے پاکستانی وفد کے ہمراہ ازبکستان میں موجود ہیں۔
سمر قند میں امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل اور طارق فاطمی سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے امام بخاریؒ کے مزار کے احاطے میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔