ایک نیوز نیوز: حرمیں شریفین کی پریذیڈنسی نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایسے روبوٹس کی رونمائی کر دی ہے جو زائرین کےلئے تلاوت قرآن پاک کریں گے اور انہیں ہر قسم انفارمیشن فراہم گے۔
سمارٹ روبوٹس بارکوڈز ڈسپلے کریں گے، جن کی مدد سے زائرین اپنے سمارٹ فونز پر سروسز ڈاون لوڈ کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ زائرین روبوٹس کے ذریعے نمازوں کے اوقات، امامت اور موذنین کا جدول، جمعہ کے خطبے کا موضوع اور خطیب کا نام بھی معلوم کرسکیں گے۔
ان جدید روبوٹس کا اجرا کرنے کے موقع پر چیف آف جنرل پریذیڈنسی برائے امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ یہ لانچ ایک بڑے پیمانے پر ترتیب دی گئی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد نا صرف دو مقدس مساجد میں مزید سمارٹ روبوٹس لانچ کرنا ہے بلکہ سعودی ویژن 2030 کے تحت سمارٹ حرم پراجیکٹ کو نافذ کرنا ہے۔
اس سے پہلے بھی متعدد مقاصد کے لیے روبوٹس لانچ کئے جا چکے ہیں جو مختلف خدمات انجام دیتے ہیں، مثلاً فتویٰ روبوٹ اور صٖائی کرنے والے روبوٹس۔