ایک نیوز نیوز: آئمہ بیگ نے پہلے اپنی منگنی ٹوٹنے کی پوسٹ کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور کومنٹس سیکشن کو بند کردیا تاہم بعد میں انہوں نے اپنی پوسٹ کو ہی ڈیلیٹ کر دیا۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پراپنی منگنی ٹوٹنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔ انہوں نے لکھا کہ ''شہباز شیگری اور وہ اب ساتھ نہیں''
واضح رہے کہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی گذشتہ برس شہباز شیگری سے منگنی کی ۔ دونوں شوبز شخصیات کی منگنی کی یہ تقریب ایک میگا ایونٹ تھا جس میں شوبز کی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی تھی ۔ اسی تقریب میں آئمہ بیگ کے بازو پر امام ضامن پہنے والی تصویر پر گلوکارہ کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
گذشتہ کئی دنوں نے آئمہ بیگ اور شہباز شیگری کی علحیدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن اب اداکارہ نے باضابطہ طور پر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس خبر کا اعلان کیا کہ ان کی اور شہباز کی راہیں جدا ہوچکی ہیں ۔
View this post on Instagram
گلوکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ شہباز کے ساتھ گزارے اچھے لمحات کی وجہ سے ان کا احترام کرتیں ہیں۔ انہوں نے یہ لکھا کہ بعض اوقات کچھ غلط ہونے کی کوئی اوروجہ ہوتی ہے ۔ اب سب کے سوالوں کا یہی جواب ہے کہ ہماری راہیں الگ ہو چکی ہیں ۔ لیکن ہم دونوں اچھا کر رہے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں اور شہباز اب ایک نہیں ہیں ۔ آئمہ نے اپنی تحریر کے آخری الفاظ یہ لکھے کہ کوئی بھی سوری کا ٹیکسٹ بالکل نہیں ، ہم بالکل خیریت سے ہیں ۔
آخر میں آئمہ نے لکھا کہ میوزک زندگی ہے، دیکھیں کہ یہ ہمیں کہاں لے جاتا ہے ؟
آئمہ نے اپنی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے بعد کومنٹس کو بند کر دیا ، تاہم بعد میں یہ پوسٹ ڈیلٹ کر دی۔