ٹویوٹا  کا  پہلی ’’ فلیکس فیول ‘‘ گاڑی متعارف کرانے کا فیصلہ

ٹویوٹا  کا  پہلی ’’ فلیکس فیول ‘‘ گاڑی متعارف کرانے کا فیصلہ
کیپشن: Toyota's decision to introduce the first "flex fuel" vehicle. ( File Photo )

ایک نیوز نیوز: ٹویوٹا  نے جدید ٹیکنالوجی فیچر پر مبنی پہلی فلیکس فیول گاڑی  28 ستمبر کو بھارت میں  لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق آٹوموٹیو کمپونینٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے 62 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیربرائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے ا اس امر پر زور دیا ہے کہ کار انڈسٹری کو تیزی سے فلیکس فیول ٹیکنالوجی اور الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل ہونے کی ضرورت ہے ۔
 فلیکس فیول انجن کیا ہے؟
 فلیکس فیول انجن پٹرول پر چلنے والے روایتی کمبسچن انجن سے اس طرح مختلف ہوتا ہے کہ فلیکس فیول انجن صرف پٹرول یا ڈیزل پرنہیں بلکہ پٹرول  یا ایتھینول  پھر بھی چل سکتا ہے اسی طرح فلیکس فیول انجن پٹرول اور ایتھینول کو ملا کر بنائے جانے والے متبادل ایندھن ’’ میتھانول‘‘ پر بھی چل سکتا ہے اسی طرح اس انجن میں ایسے سنسر نصب ہوتے ہیں جو انیدھن میں پٹرول اور ایتھینول کی ریشو چیک کرنے کے بعد خودکار طریقے سے ایڈجسٹ ہوجاتے ہیں ۔ یہ انجن صرف پٹرول یا صرف ایتھانول پر بھی چل سکتے ہیں۔یادرہے برازیل ، امریکا اور کینیڈا میں کار ساز کمپنیاں پہلے سے ہی فلیکس فیول انجن سے لیس گاڑیاں بنارہی ہیں ۔ یہ انجن نہ صرف ماحول دوست ہوتے ہیں بلکہ  ان سے ایندھن کا خرچ بھی کم ہوتا ہے۔