اداکارہ شگفتہ اعجاز کی گائے کے ساتھ مزاحیہ گفتگو،ویڈیودیکھئے

اداکارہ شگفتہ اعجاز کی گائے کے ساتھ مزاحیہ گفتگو،ویڈیودیکھئے
کیپشن: اداکارہ شگفتہ اعجاز کی گائے کے ساتھ مزاحیہ گفتگو،ویڈیودیکھئے

ایک نیوز نیوز: سینئر پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے پر ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

مختلف سوشل میڈیا  پیجز پر وائرل اس ویڈیو کو دلچسپ انداز میں گائے کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شگفتہ اعجاز پنجابی زبان میں گائے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ اگر وہ دودھ کی جگہ پیٹرول دیتی تو ان کی تو مشکل ہی آسان ہوجاتی۔

 جس کے بعد ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں گائے کی جانب سے ایک آواز سنائی دیتی ہے کہ اگر ہم چارے کی بجائے ڈیزل پر چلتی توپھر کیا ہوتا، یہ بات سن کر اداکارہ لاجواب ہوجاتی ہیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے جبکہ شگفتہ اعجاز کی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔