فرانس میں تیزترین ڈبل ڈیکر ٹرین کی نقاب کشائی

Sep 16, 2022 | 16:18 PM

ایک نیوز نیوز: فرانسیسی ریلوے کمپنی ایس این سی ایف اور ٹرین بنانے والی کمپنی آلسٹم نے پہلی مکمل تیزترین ڈبل ڈیکرٹرین کی نقاب کشائی کر دی۔ لمبے اور ائیروڈئنامک نوز والی یہ ٹرین فرانس کے دیہاتی علاقوں میں تیزی سے دوڑنے کےلئے پرفیکٹ ہے۔
 آلسٹم کمپنی نے اسے مستقبل کی ٹی جی وی کہا ہے۔ ٹی جی وی کا مطلب ہے ہائی سپیڈ ٹرین۔
یہ جدید ڈیزائن والی ٹرین پیرس ریل نیٹ ورک پر 2024 میں اور اگلے دس سالوں میں پورے ملک میں چلنا شروع ہوجائے گی۔ 
ٹی جی وی دنیا کی مشہورہائی سپیڈ ٹرین برانڈز میں سے ایک ہے اور 1980 سے یورپین ریل ٹریول کی شان ہے۔
فرانسیسی ریلوے کمپنی نے 2018 میں 100 ٹی جی وی ایم ٹرینوں کا آرڈر دیا تھا، جن کی قیمت 2.7 ارب ڈالر بنتی ہے۔ اگست 2022 میں مزید 15 ٹرینوں کا بھی آرڈر دیا گیا ہے۔
ٹی جی وی ایم کی رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ آلسٹم کے ترجمان فلپ مولٹرنے کہا کہ اس ٹرین کو لانے کا مقصد کم انرجی استعمال کرکے زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

ان ٹرینوں کے انٹیریر کا تبدیل کیا جا سکے گا، ایک ٹرین کو سیکینڈ کلاس سے فرسٹ کلاس میں بدلا جا سکے گا۔ زیادہ سامان رکھنے کی گنجائش ہوگی اور مسافروں کی تفریح کےلئے سوشل ایریاز بھی ہوں گے۔

 ٹرینوں میں ویل چئیر استعمال کرنے والوں اور ضعف بصارت کا شکار لوگوں کو سہولیات دی جائیں گی۔
  

مزیدخبریں