امریکی کرنسی کا نیچے آنے سے انکار

امریکی کرنسی کا نیچے آنے سے انکار

ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں آج پھر96 پیسے اضافہ ہو گیا، امریکی کرنسی 236 روپے 84 پیسے سے تجاوز کر گئی۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 96 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 235 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 236 روپے 84پیسے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری سے ابتک ڈالر 16 روپے 75 پیسے مہنگا ہو چکا ہے، 16 اگست کو انٹر بینک میں ڈالر 213 روپے 90 پیسے پر تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے، ڈالرز کی کمی اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث ملک سے ڈالرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں جبکہ اربوں ڈالرز لانے کے حکومتی دعوے ابھی تک حقیقت کا روپ نہیں لے سکے، یہی وجہ ہے ڈالر کی قدر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔