ایک نیوز نیوز: برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے بیٹے اور بیٹی کو شاہی القاب سے نہیں نوازا جائے گا۔
جلا وطن جوڑا ایک مرتبہ پھر بادشاہ شاہ چارلس سوم اور شاہی خاندان سے ناراض ہوگیا ہے۔
برطانوی اخبار ’’ دی سن‘‘ کے مطابق شہزادہ ہیری کے والد شاہ چارلس سوم نے اپنے پوتے تین سالہ آرچی اور ایک سالہ للی بیٹ کو جلد ہی ’’عزت ماٰب‘‘ شہزادہ اور شہزادی کا خطاب دینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔ لیکن ایک ہفتہ کی تلخیوں کے بعد بادشاہ شاہ چارلس سوم چارلس نے ان دونوں بچوں کو عزت ماٰب شہزادہ اور شہزادی کے القاب دینے انکار کر دیاہے۔ شاہی خاندان کی جانب سے 2020 میں ان کے والدین ہیری اور میگھن کو اس وقت القاب سے محروم کر دیا گیا تھا جب دونوں نے شاہی خاندان اور برطانیہ سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔
صحافتی ذرائع کے مطابق اس بات پر اتفاق ہے کہ یہ دونوں بچے شہزادہ اور شہزادی تو ہو سکتے ہیں مگر انہیں شاہی خاندان سے متعلق ’’عزت ماٰب‘‘ کا لقب نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ دونوں شاہی امور میں مصروف خدمت نہیں ہیں۔ اب ملکہ برطانیہ الزبتھ کی موت کے بعد یہ فیصلہ مزید پختہ ہو گیا کہ آرچی اور للی بیٹ شہزادہ اور شہزادی ہیں، لیکن ’’عزت ماٰب‘‘ نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیری اور میگھن اس بات پر غصہ میں دکھائی میں ہیں کیونکہ ان کے بچے اب شاہی خطاب حاصل نہیں کر سکتے۔ یہ فیصلہ 8 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس کے کنگ بننے کے بعد کے ہفتہ کے دوران ہونے والی تلخ بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔
واضح رہے ہیری اور میگھن نے ڈرامائی انداز میں شاہی ذمہ داریوں سے کنارہ کش ہوکر برطانیہ کو چھوڑا اور 2020 میں کیلی فورنیا میں رہائش اختیار کر لی تھی