ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ جہاں ان سے ڈیم بنانے سے متعلق سوال کیا گیا۔ اس پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بہت پانی ہے، بتائیں یہ پانی تربیلا یا بھاشا ڈیم میں کیسے ڈالوں؟ کیا سندھ میں اتنے بڑے ڈیم بننے کی جگہ ہے؟
انہوں ںے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سندھ میں ڈیڑھ کروڑ کے قریب لوگ بےگھر ہوئے ہیں، اس لیے یہ بہت بڑی آزمائش بن گئی ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ این ایچ اے اور صوبائی حکومت بند راستوں کو کھولنے کا کام کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی ٹنڈوالہیار، میرپورخاص اور عمرکوٹ جائیں گے، میڈیا سے گزارش ہے کہ تنقید ضرور کریں لیکن نشاندہی بھی کریں، وہ ہر جگہ پہنچ رہے ہیں۔