موبائل نیٹ ورک ٹیکنالوجی ’’6جی ‘‘ کی لانچنگ کب ہوگی ؟

6G launch by LG
کیپشن: 6G launch by LG
سورس: google

  ایک نیوز نیوز:  جنوبی کوریا کی کمپنی ایل جی نے موبائل نیٹ ورک ٹیکنالوجی کی جدید ترین شکل ’’ سکس جی ‘‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

 فائیو جی ٹیکنالوجی محض چند ترقی یافتہ ممالک میں جزوی طور پر دستیاب ہے لیکن ٹیکنالوجی کمپنیز نے موبائل نیٹ ورک ٹیکنالوجی کی نیکسٹ جنریشن یعنی ’’سکس جی‘‘ کے تجربات شروع کردیئے گئے ہیں۔

LG نے 6G Terahertz (THz) ڈیٹا ٹرانسمیشن کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس سے  ڈیٹا ناقابل تصور رفتار سے منتقل کیا جاسکے گا ۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر برلن کے فراؤہوفر ہنیرچ ہرٹز انسٹی ٹیوٹ میں ایل جی کمپنی نے 320 میٹر کے فاصلے پر 175۔155 گیگا ہرٹز کی فریکوئنسی پر کامیاب ٹرانسمیشن کی ہے۔ ایل جی کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ یہ شہری علاقوں میں جی سکس کی تجارتی لانچنگ کے لئے اہم قدم ہے۔ کمپنی نے ٹرانسمیشن کیلئے 20 dB ملٹی چینل پاور کا ایمپلی فائر استعمال کیا جسے سے ریسیو ہونے والے سگنل کے معیار میں بہتری آئی۔ ایل جی الیکٹرانکس کے سی ٹی اور ایگزیکٹو نائب صدر ڈاکٹر کم بیونگ ہون کا کہنا ہے کہ فائیو جی کے مقابلے سکس جی  50 گنا زیادہ رفتار سے ڈیٹا منتقل کرسکے گا  یعنی فائیو جی تین گیگا بائٹ پر سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرسکتا ہے جبکہ اس کی انتہائی اسپید پانچ گیگابائٹ پر سیکنڈ ہے ۔جبکہ 6 جی 150 گیگا بائٹ پر سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرے گا۔ یعنی سکس جی کی بدولت  تھری ڈی  نیٹ ورکنگ، آپٹیکل وائرلیس کمیونیکشن ، بلاڈرائیور گاڑیاں اور وائرلیس پاور ٹرانسفر جیسے اہداف بہت آسانی سے حاصل کئے جاسکیں گے۔ سکس جی کب تک بروئے عمل آئے گا اس سوال کا جواب مشکل ہے کیونکہ ابھی تک مکمل طور پر فائیو جی کو لانچ نہیں کیا جاسکا ،تاہم ماہرین کو امید ہے کہ 2025 تک سکس جی کو بہتر بنا کر معیاری تیارکیا جائے گا جبکہ 2029 تک اس کو لانچ کیا جا سکتاہے۔