ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کورکمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں تیزی سے گرتی معیشت کا خصوصی جائزہ اور ملک میں میڈیا پر پابندیوں سمیت انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں پر جامع حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ ملک بھر سے سینئر قائدین اور کورکمیٹی کے اراکین کی شرکت کیلئے دعوت نامے بھجوا دیے گئے۔