متحدہ عرب امارات میں لیبرکیلئے بری خبر

Sep 16, 2022 | 12:09 PM

  ایک نیوز نیوز: متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ دوپہر کو باہر دھوپ میں کام کرنے کی ممانعت، ’مڈ ڈے بریک‘ 15 ستمبر سے ختم کر دی گئی ہے۔

 سرکاری رپورٹوں کے مطابق 15 جون سے شروع ہونے والی یہ لازمی مڈ ڈے بریک دوپہر ساڑھے 12 بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک ہوتی تھی جسے براہ راست دھوپ میں کام کرنے والے محنت کشوں کی بھلائی اور حفاظت کے لیے شروع کیا گیا تھا تاکہ موسم گرما کے مہینوں میں وہ موسمی شدت سے محفوظ رہیں۔

اوقات کار کی اس پابندی سے ان کمپنیوں کو استثنٰی دیا گیا تھا جن کے کام تکنیکی وجوہات پر جاری رکھنا ضروری تھا۔
اس میں استثنٰی والی کمپنیوں کے آجر کے لیے یہ ضروری قرار دیا گیا تھا کہ وہ محنت کشوں کو پینے کا ٹھنڈا پانی دستیاب رکھیں اور صحت عامہ کی حفاظت کے تقاضے پورے کریں۔ اس کے ساتھ پیاس کی شدت کرنے والے دیگر اقدامات جیسا کہ نمکیات ، لیموں وغیرہ بھی استعمال کریں۔
تعمیراتی کمپنوں کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 361 ڈالر جرمانہ فی ورکر رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں