کرکٹ گراؤنڈ نجی کمپنی کو دینے کا معاملہ، عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا

Sep 16, 2022 | 11:51 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد کرکٹ گراؤنڈز کی نیلامی پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے  بڑا حکم جاری کردیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین ایم سی آئی سردار مہتاب کی حکم امتناع کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت کی گئی۔ کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز نے کی۔ جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کرکٹ گراونڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا ہے۔ 

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو کرکٹ گراؤنڈز کرائے پر دینے سے روک دیا گیا ہے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کرکٹ گراؤنڈز میں مفت کرکٹ ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

وکیل قاضی عادل کی جانب سے دلائل دیے گئے کہ کرکٹ گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے سے شہریوں کو پیسے دے کر کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملتی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کے پاس گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ جس کے بعد اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سٹے آرڈر جاری کردیا ہے۔ 

مزیدخبریں