ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد ملےگی، آرمی چیف

Sep 16, 2022 | 10:34 AM

ایک نیوز نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ ہنگری کے دوران وزیرخارجہ سے بڈا پاسٹ میں ملاقات کی۔ ہنگری کے وزیرخارجہ نے پاکستان میں سیلاب کی حالیہ تباہی، جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ 

ہنگری کے وزیرخارجہ نے دوران ملاقات کہا کہ پاکستانی طلباء کیلئے سکالر شپس 200 سے بڑھا کر 400 کر رہے ہیں، جس پر سپہ سالار نے دوست ملک کے نیک جذبات اور تعاون پر اظہار تسکر کیا۔ ملاقات کے دوران ہنگری نے تجارت، زراعت اور آبی وسائل کی مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہنگرین کمانڈر ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات کی، اس دوران باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں