آنجہانی ملکہ برطانیہ کا آخری دیدار، عوام کی لمبی قطاریں

Sep 16, 2022 | 10:15 AM

ایک نیوز نیوز: برطانوی عوام کا آنجہانی ملکہ برطانیہ سے اظہار محبت دیدنی تھا۔ برطانوی میڈیا کہ مطابق آنجہانی ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں رہے گا۔ تابوت ویسٹ منسٹر آنے پر برطانوی فوج کی جانب سے پریڈ کی گئی، اس کے علاوہ ہائیڈ پارک میں توپوں کی سلامی پیش کی گئی جبکہ دعائیہ تقریب میں شاہ چارلس سوم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد شریک ہوئے۔ 

آنجہانی ملکہ کا آخری دیدار کرنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد ویسٹ منسٹر کے باہر جمع ہو گئی، گھنٹوں لائن میں انتظار کرنے والی ایک برطانوی خاتون نے ملکہ برطانیہ سے محبت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے اپنے بازو پر آنجہانی ملکہ کا ٹیٹو بنوا لیا۔

ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات کا سلسلہ جاری ہے جو 19 ستمبر کو اختتام پزیر ہوں گی۔

مزیدخبریں