کراچی کو ایک اور بیماری نے گھیرلیا، مریضوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ

Sep 16, 2022 | 10:13 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تقریبا 30 فیصد تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں روزانہ 200 سے زائد مریضوں کو ہسپتال میں لیا جارہا ہے۔  نجی ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈینگی کے مریضوں کیلئے بیٹ کم پڑ گئے ہیں۔ مریض اور تیماردار ہسپتالوں میں بیڈ کے لیے پریشان ہیں جبکہ لیبارٹریز پر بھی ٹیسٹ کروانے کی غرض سے  آنے والے لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

جانب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس کو 3000 سے کم کرکے 850 روپے کردیا گیاہے۔

کراچی ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لیے اسپرے اور فیومی گیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیاہے۔ 

دوسری جانب راوالپنڈی میں بھی میں بھی ڈینگی مچھر کےوار جاری  ہے ۔ راولپنڈی میں مرنے والے افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 1122 تک پہنچ گئی ہے۔  راولپنڈی کے 3سرکاری ہسپتالوں میں 272 مریض داخل مریض زیر علاج ہیں۔ 5 افراد  کی حالت تشویشناک بتائی جارہی  ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں 176 شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق داخل ہونے والے 176 مریضوں میں سے 126 مریضوں کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے۔ 

ڈینگی وائرس نے پنجاب میں بھی اپنے وار تیز کر دیے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 158کیسز سامنے آئے ہیں۔پنجاب میں ڈینگی کی دوا پینا ڈول کا فقدان بھی جاری ہے۔ رواں سال  اب تک 4 افراد ڈینگی کےباعث جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں 79، راولپنڈی میں 29، گوجرانولہ 15،ملتان س 7،سیالکوٹ اور گجرات سے 4، 4 جبکہ  اوکاڑہ میں 3 ڈینگی کے  کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔ شیخوپورہ ، چکوال سے 3 ،3اٹک اور راجن پور سے 2،2جبکہ وہاڑی، مظفر گڑھ، نارووال ، حافظ آباد ، میانوالی ، لودھراں، جہلم، بھکر اور لیہ سے 1،1کیس رپورٹ ہوا ہے۔ مجموعی طور رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک  ڈینگی کے 2923 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف ہسپتالوں میں ابھی بھی 737 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

مزیدخبریں