وزیراعظم آج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے خطاب کریں گے

وزیراعظم آج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے خطاب کریں گے
کیپشن: The Prime Minister will address the Shanghai Cooperation Organization meeting today(file photo)

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر اس وقت سمرقند میں موجود ہیں۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے دوران آج مصرور دن گزاریں گے۔ 

وزیراعظم آج آذربائیجان کے صدرالہام علیوو سے اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹس میں شرکت کیلئے کانگرس سینٹر جائیں گے۔ 

وزیراعظم آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف آج شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان سے خطاب کریں گے، اس کے بعد صدر قزاقستان قاسم ژورمات توکائیف سے ملاقات کریں گے اور دورے کے اختتام سے پہلے امام بخاری کے مزار پر حاضری بھی دیں گے۔