ایک نیوز نیوز: چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سندھ حکومت نے سیکیورٹی اقدامات کی خاطر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سندھ کے تمام اضلاع میں 16 اور 17 ستمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔
کراچی میں ضلع جنوبی، وسطی، غربی اور شرقی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔