ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان بھی اپنے گھٹنے کی انجری کا علاج لندن سے کروائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فخر زمان آج لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لندن میں فخر کیلئے ڈاکٹرز سے وقت لے لیا ہے۔
فخر زمان ایشیا کپ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ لندن میں فخر زمان ڈاکٹر امتیاز اور ڈاکٹر ظفر کی زیر نگرانی میں ری ہیب کرائیں گے۔
دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سےپاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس میں بہتری آئی ہے۔ شاہین آفریدی کا ری ہیب ٹریک کے مطابق ہورہا ہے۔ ورلڈکپ سے قبل امید ہے شاہین آفریدی مکمل فٹ ہو جائیں گے اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے سہہ ماہی سیریز میں دستیاب ہوں گے۔
پی سی بی کی جانب سے شاہد آفریدی کی جانب سے دیے گئے بیان کی وضاحت میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے میڈیکل اور ری ہیب کے تمام انتظامات کرتا ہے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی انجری سے علاج کیلئے اپنے خرچے پر انگلینڈ میں ہے۔ شاہین اپنے پیسوں پر انگلینڈ میں رکا ہوا ہے اور ڈاکٹر سے رابطہ بھی میں نے یہاں سے کروا کردیاہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کچھ نہیں کر رہا ہے۔