ایک نیوز نیوز: حضرت امام حسین کے چہلم پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں ہر مکتبہ فکر کے علماء کرام، اکابرین اراکین امن کمیٹی، بانیان امام بارگاہ اور عزاداری جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز نے شرکت کی۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ چہلم کے موقع پر ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کیلئے 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے عقائد کا احترام کیا جائے اور تحمل، باہمی اتحاد اور یگانگت کا دامن نہ چھوڑا جائے۔