انتظار کی گھڑیاں ختم ، ایپل کا آئی فون 13 دنیا کے سامنے پیش

Sep 16, 2021 | 17:55 PM

admin
سلیکان ویلی: انتظار کی گھڑیاں ختم ، دنیا کی مشہور ترین ٹیکنالوجی فون کمپنی ایپل نے اپنا نیا آئی فون 13 اور آئی پیڈ منی دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز آئی فون 13 اور آئی پیڈ منی کی آن لائن تقریبِ رونمائی منعقد کی گئی تھی ، کمپنی کے مطابق نئے آئی فون او ر آئی پیڈ منی، دونوں میں موبائل کمیونی کیشن کی جدید ترین اور سب سے تیز رفتار ٹیکنالوجی ’’فائیو جی‘‘ کی سہولت بھی موجود ہے۔فون میں طاقتور ’’ایپل اے 15 بایونک (5 نینومیٹر)‘‘ چپ سیٹ نصب ہے جبکہ گرافکس کےلیے ایک ’’ایپل جی پی یو‘‘ اس کے علاوہ ہے۔

آئی فون 13 اور آئی پیڈ منی تقریباً ویسا ہی ہے کہ جیسے پچھلے سال متعارف کروائے گئے آئی فون اور آئی ٹیب تھے۔اپیل نے آئی فون 13 کی قیمت 1150 یورو ( تقریباً دو لاکھ 30 ہزارروپے ) رکھی ہے۔ آئی فون ماڈل میں ویڈیوز کو 'پورٹریٹ موڈ میں بنانے کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔پورٹریٹ موڈ فیچر میں بنائی گئی ویڈیو میں اب صارفین کو منظر اور پس منظر کی گہرائی اور بہتر رزلٹ مل سکے گا۔

کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے نئے آئی فون 13 کو متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ واحد سمارٹ فون ہے جو صارفین کو ویڈیو بنانے کے بعد بھی یہ ایفکٹ ایڈٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔


مزیدخبریں