تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہوگئے ، وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی،فوادچوہدری،علی زیدی ، مشیر سلامتی معیدیوسف، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ، دورے کے دوران وزیرِ اعظم کی ایران، قازقستان ، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
وزیر اعظم تاجک کے صدر سےملاقات کےلیےصدارتی محل کا دورہ بھی کریں گے اور تاجکستان میں مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے، بزنس کانفرنس میں کاروباری روابط کو بڑھانے پر بات ہوگی۔