پانچ بڑوں کی اہم میٹنگ مکمل اتفاق رائے کے بغیر ختم ، ترمیم پر ڈیڈ لاک برقرار 

Oct 16, 2024 | 23:59 PM

ایک نیوز: آئینی ترمیم کا معاملہ ،جاتی امراء میں  پانچ بڑوں کی اہم میٹنگ مکمل اتفاق رائے کے بغیر ختم ، ترمیم پر ڈیڈ لاک برقرار  ہے۔  

تفصیلات کےمطابق  نواز شریف  اور مولانافضل الرحمان کی آصف علی زرداری کی آمد سے قبل ون آن ون ملاقات  ہوئی، ملاقات میں  مولانا فضل الرحمان کی طرف سے 25 اکتوبر کے بعد آئینی ترمیم پیش کرنے کی تجویز  دی گئی، ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کل آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے بلایا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس موخر کر دیا۔

ذرائع   کےمطابق  قومی اسمبلی اور سینٹ کے بلائے گئے اجلاسوں میں بھی آئینی ترمیم پیش نہیں کی جائے گی ،مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنے فیصلے پر قائم  ہیں، آصف زرداری  اور نواز شریف حکومتی آئینی مسودے پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور نہ کر پائے ،مولانا فضل الرحمان نے نواز،زرداری کو آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کو بھی آن بورڈ لینے کی تجویز دے دی ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان بھی آئینی ترمیم کی بعض شقوں پر اختلاف پایا جاتا ہے ،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے ن لیگ کی طرف سے فوجی عدالتوں کے قیام سے اتفاق نہ کیا ۔   

مزیدخبریں