ایک نیوز: ایس سی او کانفرنس اختتام پذیر ہوتے ہی جڑواں شہروں کے تمام راستے کھول دیئے گئے ۔
ترجمان پولیس کےمطابق جڑواں شہروں کو ملانے والے تمام راستے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے ہیں، مری روڈ فیض آباد انٹرچینج تک ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بحال ہے، ڈبل روڈ سے نائنتھ ایونیو بھی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے ۔
ترجمان پولیس کا کہناہے راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والا کوئی راستہ اب عام ٹریفک کیلئے بند نہیں ہے، جڑواں شہروں کے شہری اب بہ آسانی سفر کرسکتے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے کہا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کے باعث سری نگر ہائی وے بند کیا گیا تھا جو اب دونوں اطراف سے نائینتھ ایونیو تک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے ، شہری اب نائینتھ ایونیو سے جناح ایونیو ، مارگلہ روڈ کی جانب اور راولپنڈی جانے کے لیے سٹیڈیم روڈ کی طرف سفر کرسکتے ہیں ، فی الوقت ایکسپریس ہائی وے، زیرو پوائنٹ اور ریڈزون کی جانب سفر سے گریز کریں ۔