ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کرلی گئی۔
ذرائع کےمطابق قومی اسمبلی اجلاس میں تمام ارکان شرکت نہیں کریں گے،قومی اسمبلی اجلاس میں صرف چند مرکزی قائدین ہی پارلیمنٹ آئیں گے، پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی اکثریت منظر عام سے غائب اور چھپی ہوئی ہے ۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے معاملے پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کل کے پارلیمانی امور سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ،اپارلیمانی جماعتوں کے اجلاس مں شرکت کا معاملہ پارٹی اجلاس میں رکھیں گے ، شرکت کا فیصلہ پارٹی میں باہمی مشاورت سے کریں گے ،مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترمیم کے مسودہ پر مشاورت کے بعد ہی اجلاس میں جائیں گے ،اپوزیشن اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کریں گے۔