مشہور اطالوی برانڈ آرٹیمس تھری کا اسپیس سوٹ ڈیزائن کرنے  کیلئے  تیار

مشہور اطالوی برانڈ آرٹیمس تھری کا اسپیس سوٹ ڈیزائن کرنے  کیلئے  تیار
کیپشن: Ready to design the space suit of the famous Italian brand Artemis 3

ویب ڈیسک: مشہور اطالوی فیشن برانڈ پراڈا نے ناسا کے آرٹیمِس مشن میں استعمال  ہونیوالے   سپیس سوٹ کو ڈیزائن کرنے  کیلئے  کمر کس لی۔

تفصیلات کےمطابق  مِیلان سے تعلق رکھنے والی فیشن کمپنی نے سپیس سوٹ اور مٹیریل کے متعلق تجاویز دینے  کیلئے ایکسیئم سپیس کے ساتھ  اشتراک کرلیا ہے۔

ایکسیئم ایکسٹرا ویہیکیولر موبیلیٹی یونٹ (اے ایکس ای ایم یو) اسپیس سوٹ نامی اس سپیس سوٹ کو چاند کی سطح اور زمین کے نچلے مدار کے مشنز کے اعتبار سے پائیدار، سائز بدلنے اور موقع کے حساب سے ڈھل جانے والے کے طور پر بتایا گیا ہے۔

پراڈا کا کہنا تھا کہ کمپنی کی ڈیزائن ٹیم اس سپیس سوٹ کو بنانے  کیلئے  مخصوص مٹیریل اور فیچرز کے متعلق تجویز دینے کے ساتھ سوٹ کی کارکردگی بہتر بنانے  کیلئے سلائی کے طریقے کے متعلق رہنمائی بھی کرے گی۔

یہ سوٹ چاند کے جنوبی قطب پر انتہائی درجہ حرارت کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

واضح رہے یہ سپیس سوٹ ناسا کے آرٹیمس تھری مشن کیلئے  بنایا جا رہا ہے،  عملہ بردار یہ مشن ستمبر 2026 میں چاند پر بھیجا جائے گا۔

یہ مشن 1972 میں اپولو 17 کے بعد پہلا مشن ہوگا جس میں انسان چاند پر اتریں گے اور ایک ہفتے تک چاند کی سرزمین کا معائنہ کریں گے۔