فرحان سعید اور اروشی کے شوٹ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا  

فرحان سعید اور اروشی کے شوٹ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا  
کیپشن: Social media users went on fire over the video of Farhan Saeed and Urvashi's shoot

ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے ساتھ شوٹ کرانے پر سوشل میڈیا صارفین نے  گلوکار فرحان سعید کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں  پاکستانی گلوکار فرحان سعید کو بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے ساتھ خوشگوار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ شوٹ میں اروشی روٹیلا نےسرخ رنگ کا چمکتا ہوا گاؤن زیب تن کررکھا ہے جبکہ پاکستانی گلوکار نے بھارتی اداکارہ کو اپنی بانہوں میں بھر رکھا ہے، ویڈیو میں دونوں کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے مسکراتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دونوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے فرحان سعید کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا، بعض افراد نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ پہلی بار فرحان سعید نے کسی بھارتی اداکارہ کے ساتھ ویڈیو و تصاویر بنوائیں۔