ایس سی او اجلاس کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کے تشخص میں اضافہ ہوا،عطا تارڑ 

ایس سی او اجلاس کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کے تشخص میں اضافہ ہوا،عطا تارڑ 
کیپشن: The successful holding of the SCO meeting has increased the identity of Pakistan, Atta Tarr

 ایک نیوز: وفاقی وزیراطلاعات  عطاء تارڑ نے کہا ہے ایس سی او اجلاس کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کے تشخص میں اضافہ ہوا  ہے۔  

تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے کہاہے  کہ  ایس سی او   اجلاس کے معزز مہمانوں نے پاکستان کی شاندار میزبانی کو سراہا ہے، اجلاس کے کامیاب انعقاد میں عوام نے بھی بہترین ساتھ دیا، اس کانفرنس سے پا کستان اور عوام کو مستقبل میں فائدہ ہوگا، پاکستان کے معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، سرمایہ کاری اور تجارت کیلئے مختص ممالک سے بات چیت چل رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا  تحریک انتشار کی طرف سے ایک پیغام گردش کر رہا ہے،پیغام میں کہا جارہا ہے بانی سے غداری کرنیوالوں کا حشر  کردیں گے ،جو لوگ سزا یافتہ ہوتے ہیں انہیں چانسلرز جیسے الیکشن کی اجازت نہیں ہوتی، آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر الیکشن میں بانی پی ٹی آئی کو کیسز کی وجہ سے شامل نہیں کیا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں  دیں گے ، مہذب معاشروں میں قانون و آئین کی بالادستی ہوتی ہے،پی ٹی آئی کے اندر خود اتحاد و اتفاق نہیں  ہے۔