ایک نیوز:وفاقی کابینہ کی جانب سے مزید5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ سےچینی برآمد کرنےکی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، قیمتیں مقررہ بینچ مارک سےبڑھنے پرچینی کی برآمد فوری منسوخ کی جائےگی، برآمد شوگرملزمالکان کی جانب سے پیداوار21نومبر سےشروع کرنے سےمشروط ہوگی، برآمد کے لیےچینی کی ریٹیل قیمت کا بینچ مارک فی کلو 145.15 روپےمقرر ہے، بینچ مارک سےریٹیل قیمت بڑھنےپر چینی کی برآمد فوری منسوخ ہوگی، شوگر ایڈوائزری بورڈکوچینی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں کوچینی کی قیمتوں کی نگرانی کرنےکا کہا گیا ہے،شوگر ملزمالکان چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 140روپےسے نہ بڑھنےکویقینی بنائیں گے، چینی برآمد کےلیےوفاقی اورصوبائی حکومتیں کوئی سبسڈی نہیں دیں گے،اسٹیٹ بینک15روزبعد کی بنیادپرچینی کی برآمد کی صورتحال سے ای سی سی کوآگاہ کرے گا، جون 2024 سےاب تک مجموعی طور پر7 لاکھ50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی گئی ہے۔
اس سےقبل وفاقی حکومت اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے چکی ہے، وفاقی کابینہ نے25 ستمبرکو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی تھی،وفاقی حکومت نےجون میں ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔