وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری  دیئے جانے کا امکان

Oct 16, 2024 | 18:21 PM

 ایک نیوز:ذرائع کے مطابق   وفاقی کابینہ اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری  دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے، اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل  ساڑھے 12 بجے دوبارہ طلب کیا گیا ہے، خصوصی کمیٹی اجلاس میں آج بھی آئینی ترمیمی مسودے پر اتفاقِ رائے نہ کیا جا سکا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں  پی ٹی آئی  کے اراکین نے شرکت نہیں کی۔  

مزیدخبریں