شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد  پاکستان سے روانہ  

Oct 16, 2024 | 18:06 PM

ویب ڈسیک:شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان سے روانگی کے وقت  بھارتی وزیر خارجہ   جے شنکر نے شاندار  میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایکس پر بیان میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ  اسلام آباد سے روانہ ہو رہا ہوں، حکومت پاکستان کا شاندار میزبانی پر شکریہ، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز  شریف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جے شنکر نے  وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بھارت روانگی سے قبل بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی  وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے غیر معمولی ملاقات بھی ہوئی۔

ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع  پر ہوئی اور ظہرانے کے موقع پر  وزیرخارجہ اسحاق ڈار اوربھارتی وزیرخارجہ   جے شنکر  ایک ساتھ بیٹھے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان ظہرانے پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو  اکٹھے بٹھایا گیا اور وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھا بٹھانے  کیلئے  سِٹنگ ارینجمنٹ تبدیل کیا۔

ذرائع نے بتایاکہ بھارتی وزیرخارجہ اورپاکستان کے وزیرخارجہ کے درمیان گفتگوکو فی الحال افشا نہیں کیا جا رہا۔ 

مزیدخبریں