پاکستان نے ایس سی او کے کامیاب انعقاد کیلئے شاندار اقدامات کیے:جانگ منگ

Oct 16, 2024 | 16:40 PM

ایک نیوز:سیکرٹری جنرل جانگ منگ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایس سی او کے کامیاب انعقاد کیلئے شاندار اقدامات کئے،ایس سی او کی شاندار کامیابی پر پاکستان کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔سیکرٹری جنرل جانگ منگ نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کا متحرک اور اہم رکن ہے،ایس سی او اجلاس میں ایس سی او کے ترجیح موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی،اجلاس میں اکنامک کے نئے ڈائیلاگ کے تصور کو اپنایا گیا،اجلاس میں تجارت کیلئے مقامی کرنسی اور پراجیکٹ فنانسنگ پر بھی غور کیاگیا۔
جانگ منگ کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں ایس سی او کو جدید بنانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال ہوا، ایس سی او آستانہ سمٹ میں لیے گئے فیصلوں پر بھی موجودہ اجلاس میں غور کیا گیا،ایس سی او کی اندرونی کارکردگی کو بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اجلاس میں علاقائی اور عالمی اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، پاکستان کی مہمان نوازی پران کا دل سے شکرگزار ہوں۔

مزیدخبریں