ایران کے حملے کا جواب دینے کیلئےاسرائیلی منصوبہ تیار:امریکی میڈیا  

 ایران کے حملے کا جواب دینے کیلئےاسرائیلی منصوبہ تیار:امریکی میڈیا  
کیپشن: Israeli plan ready to respond to Iran's attack: US media

ایک نیوز:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے حملے کا جواب دینے کے لیے اسرائیل کا منصوبہ تیار ہے۔
عالمی خبر رساں امریکی میڈیاکے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم سمیت حکام نے ایران کی تیل یا جوہری تنصیبات کے بجائے فوجی اہداف تک محدود ریکھنے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔
خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد میزائل داغے تھے، حملے کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے تھے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کئے گئے ہیں، میزائلوں کا ہدف دارالحکومت تل ابیب ہے۔
حملے کے بعد اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا تھا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی میٹنگ بلالی تھی۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کابدلہ قرار دیا تھا۔