عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی لسٹ سے باہر

Oct 16, 2024 | 14:47 PM

ایک نیوز:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے امیدواروں کی لسٹ سے باہر ہو گئے۔
  آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے امیدواروں کی جاری لسٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف کا نام شامل نہیں ہے,فہرست میں 40 کے قریب امیدواروں کو ان امیدواروں کے طور پر شامل کیا گیا ہے جن کی امیدواری کی منظوری دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کا نام لسٹ میں شامل ہونے پر بہت سے حلقوں میں تشویش کی لہر تھی کیونکہ لوگوں کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں اور بہت سے مقدمات کا سامان کر رہے ہیں جس وجہ سے وہ کیسے آکسفورڈ کا الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں