ایک نیوز:کنونشن سنٹراسلام آبادمیں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس منعقد ہوا،ایس سی او سربراہ اجلاس میں رکن ملکوں کے درمیان8دستاویزات پر دستخط ہوئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ایس سی او ملکوں کے سربراہان کے23ویں اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط ہوئے، رکن ملکوں کے رہنماؤں کی تنظیم کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری دی گئی،سربراہ اجلاس کے موقع پر ایس سی او سیکرٹریٹ سے متعلق دستاویز پر دستخط ،رکن ملکوں کے انسداد دہشت گردی کی علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق دستاویز پر دستخط ہوئے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کا نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق ہوا،رکن ملکوں کے سربراہوں نے نئے اقتصادی ڈائیلاگ کی دستاویز پر دستخط کر دیئے ، شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی صدارت روس کے سپردکی گئی،وزیراعظم محمدشہبازشریف کی روس کو تنظیم کی صدارت ملنے پر مبارکباد، ایس سی او سربراہان کاآئندہ اجلاس کی 2025 میں روس میزبانی کرے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف سمیت تمام حکومتی سربراہان نے مشترکہ اعلامیے ہر دستخط کر دیئے،تمام وزراء اعظم اور جے شنکر نے مشترکہ اعلامیہ و دیگر دستاویزات پر دستخط کیے ،ایس سی او سیکرٹریٹ رپورٹ کی بھی منظوری دے دی گئی،ایس سی او سربراہ کانفرنس 2024 اختتام پزیر ہوگئی ،شہبازشریف نے اختتامی کلمات کے بعد کانفرنس کے خاتمے کا اعلان کیا، آئندہ سال ایس۔ سی او سمٹ روس میں ہوگی۔
اجلا س میں بیلا روس کے وزیر اعظم گلووچنکو، بھارتی وز زیر خارجہ جے شنکر، ایران کے وزیر معدنیات وزیر سید محمد اطباق شریک ہوئے،ایس سی او ممالک کا ون ارتھ ،ون فیملی اور ون فیوچر پر زوردیا گیا، مشترکہ کمیونیک شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کا تئیسویں اجلاس 15-16 اکتوبر 2024 کو، شنگھائی تعاون تنظیم (جسے بعد میں SCO یا تنظیم کہا جائے گا) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (وزیر اعظم) کا تئیسواں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
فورم نے غیر امتیازی اور شفاف تجارتی نظام کے قیام کی ضرورت پر زور دیا، فورم نے یکطرفہ تجارتی پابندیاں لگائے جانے کی مخالفت کی، یکطرفہ پابندیاں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کے خلاف ہیں۔