ویب ڈیسک:برطانوی گرافک ڈیزائنر نے24ہزار سے زائد سکریو استعمال کرتے ہوئے مشہور انگلش بینڈ بیٹلز کی تصویر بنا ڈالی۔
برطانوی شہر سندرلینڈ سے تعلق رکھنے والے سکریو آرٹسٹ ڈیرن ٹِمبی نے تقریباً 120 گھنٹے صرف کرتے ہوئے یہ منفرد فن پارہ تخلیق کیا،اس فن پارے میں بیٹلز کے چار گروپ ممبران (جارج ہیریسن، جون لینن، سر رنگو اسٹار اور سر پال مک کارٹنے) کو مائیک ڈرم اسٹکس اور گبسن گٹار ہیڈ کے پیچھے دکھایا گیا ہے۔
انہوں نے یہ فن پارہ سفید کینوس پر زنک ، سونے کا رنگ اور کالے رنگ کے سکریو کا استعمال کرتے ہوئے بنایا، انہیں تصویر میں گہرائی پیدا کرنے کے لیے ’چار ٹونز‘ میں کام کرنا تھا۔
آرٹسٹ ڈیرن ٹِمبی نےیہ تصویر ان کی سکریو سے بنائی گئی 12ویں تصویر ہے، اس سے قبل ڈیرن گلوکار ایلوس پرسلے، ایمی وائن ہاؤس، گیلگر برادرز اور الزیبتھ دوم کی تصویر بنا چکے ہیں۔