آئینی ترمیم :مولانا فضل الرحمان ،بلاول بھٹو اور نواز شریف کی آج فیصلہ کن ملاقات ہو گی

Oct 16, 2024 | 12:42 PM

ایک نیوز: آئینی ترمیم کے معاملے پر لاہور جاتی امراء میں آج شام مغرب کے بعد تین بڑوں کی بیٹھک لگے گی ۔
آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان بلاول بھٹو اور نواز شریف کی آج فیصلہ کن ملاقات ہو گی ، نواز شریف نے مولانا کی آمد پر بلاول بھٹو کو خصوصی طور پر لاہور مدعو کیا ہے، تینوں پارٹیوں کے درمیان آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہو چکا ہے بس رسمی اعلان باقی ہے۔
 لیگی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا لاہور پہنچنے سے قبل پی ٹی آئی قیادت سے بھی رابطہ ہوا ہے، اسلام آباد میں ملاقات طے ہے، آئینی ترمیم پیش کرنے کےلئے سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس 17 اکتوبر کوطلب کر لئے گئے ۔
نواز شریف کی طرف سے جاتی امراء میں مولانا فضل الرحمان اور بلاول کےلئے خصوصی عشایئے کا ا ہتما م بھی کیا گیا ہے۔    

مزیدخبریں