ایس سی او اجلاس کی صدارت پر پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں:جے شنکر

Oct 16, 2024 | 12:13 PM

ایک نیوز:شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ ایس سی او سربراہان کونسل کی صدارت پر پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں، دو بڑے تنازعات چل رہے ہیں ہر ایک کے اپنے عالمی اثرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا نے ترقی پذیر ممالک میں بہت سے لوگوں کو بری طرح تباہ کر دیا، ایس سی او کو ان چیلنجوں کا جواب دینا چاہیے ، ایس سی او کا چارٹر واضح تھا کہ دہشت گردی ،علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جائے ۔
جے شنکر کا کہنا تھا کہ ہماری کوششیں تب ہی آگے بڑھیں گی جب چارٹر سے ہماری وابستگی مضبوط رہے گی ،سرحدوں کے آر پار دہشت گردی انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کو تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کی حوصلہ افزائی کا امکان کم ہوتا ہے ،دوستی میں کمی اور اچھی ہمسائیگی کہیں ناپید ہے تو وجوہات اور اسباب پر غور کر نے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پاکستان کے شہر اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی صدرات میں جاری ہے جس میں  مختلف ممالک کے سربراہ اور وزا خارجہ شریک ہو ئے ہیں۔  

مزیدخبریں