ویب ڈیسک:انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستانی ٹیم 366 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے، ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کو محمد رضوان کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جب وہ 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد اب سلمان علی آغا 31 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
قومی ٹیم کو آٹھواں نقصان ساجد خان کی شکل میں اٹھانا پڑا، ساجد دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد عامر جمال 37 اور اور نعمان علی 32 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
گزشتہ روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے، آج محمد رضوان نے 37 اور سلمان علی آغا نے 5 رنز کے ساتھ دوسرے دن کھیل کا آغاز کیا تھا، پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق7، سعود شکیل 4 اور کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ڈ یبیو کرنے والے کامران غلام نے شاندار سنچری بنائی اور 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ صائم ایوب بھی 77 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔
دوسری جانب انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز شروع کر دی ہے ،ابھی تک 15اووز تک انہوں نے 82رنز بنا لیے ہیں جبکہ انگلینڈ کا یک کھلاڑی آئوٹ ہو چکا ہے۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔