اسلام خوراک کی قدر کرنے اورضیاع سے بچنے کی تاکید کرتا ہے:مریم نواز

Oct 16, 2024 | 10:48 AM

ایک نیوز: خوراک کا عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد بھوک کا شکار ہوں اور کروڑوں ٹن خوراک ضائع ہونا لمحہ فکریہ ہے۔
  مریم نواز کا کہنا تھا کہ دین اسلام خوراک کی نعمت کی قدر کرنے اورضیاع سے بچنے کی تاکید کرتا ہے، گھر، ہوٹل اور تقریبات میں خوراک کا ضیاع روکنے کے لیے مہذب رویہ اپنانا ہوگا، ضرورت سے زیادہ کھانا نکالنا یا ضائع کرنا بے حسی کے مترادف ہے۔
  مریم نواز نے کہا کہ خوراک کا ضیاع روکنے کیلئے ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے، خلاف ورزی پر کارروائیاں ہو رہی ہیں،ہم اج خوراک کے ضیاع سے بچنے کا عہد کریں اور اپنی نسلوں کے لیے محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں،مل کر، ہم ایسا معاشرہ بنائیں جہاں خوراک ہر ایک کی دسترس میں ہو۔    

مزیدخبریں