ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 365 پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار 205 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،227کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 149 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 46 کروڑ 64 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 24 ارب 19 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 86,513 جبکہ کم ترین سطح 85,948 پوائنٹس رہی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پرڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 277.74 روپے سے بڑھ کر 277.84 روپے پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر365پوائنٹس کا اضافہ
Oct 16, 2024 | 16:32 PM