شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس اجلاس آج ہوگا 

Oct 16, 2024 | 09:36 AM

ایک نیوز: شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس آج جناح کنونشن سینٹر میں ہیڈز آف سٹیٹس کا اجلاس ہوگا ۔
وزیراعظم اعظم شہباز شریف معزز وزراء اعظم اور وفود کے سربراہان کا استقبال کرینگے، ایس سی او کے سربراہ کی حیثیت سے وزیراعظم اجلاس کی صدارت کرینگے ،سیکرٹری جنرل ایس سی او کوآرڈینیٹرز کی رپورٹ اور ایجنڈا پیش کرینگے ۔
وزیراعظم اجلاس سے کلیدی خطاب کرینگے، شہباز شریف کے خطاب کے بعد رکن ممالک کے سربراہان اجلاس سے خطاب کرینگے ۔
اس موقع پر مشترکہ اعلامیہ پر بھی دستخط کیے جائیں گے ،شرکاء کا گروپ فوٹو ہوگا اور وزیراعظم ظہرانہ دینگے ، وزیر خارجہ اور ایس سی او سیکرٹری جنرل میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کرینگے۔ 

دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کیلئے رکن ممالک کے وفود کی جناح کنونشن سینٹر  آمد جاری ہے، وزراء اعظم کے ساتھ وفود کے اراکین کا وزارت خارجہ کے حکام نے استقبال کیا، وزیراعظم تھوڑی دیر میں جناح کنونشن سینٹر پہنچیں گے اور رکن ممالک کے وزرائے اعظم کو ریسیو کرینگے۔

مزیدخبریں